*کرونا 19 کے بارے میں قرآن کے ساتھ ایک مکالمہُ
✨پوچھا:
اس منحوس کرونا 19 وائرس سے دنیا کب نجات حاصل کر سکے گی؟
📖 کہا:
أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ
بس کچھ دنوں میں .(بقره ايه 184)
✨پوچھا :
ڈاکٹر اور حکما صاحبان صرف نصیحتیں اور نسخے دیتے رہتے ہیں.
📖 کہا:
وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ .
جاننے والے سے بہتر جانکاری کوئی نہیں دے سکتا ہے. (فاطر آیه ١٤)
✨پوچھا :
صحت عامہ محکموں کی نصیحتوں اور احکامات کا کیا کروں؟
📖 کہا:
وَاسْمَعُوا
وَأَطِيعُوا
انکی بات سنو اور اطاعت کرو (تغابن آیه ١٦)
✨پوچھا:
اس منحوس کرونا سے بچنے کے لئے کیا کروں؟
📖 کہا:
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ
اپنے گھروں میں محصور ہو کر آرام سے رہو. (احزاب آیه٣٣)
📖بُيُوتًا آمِنِينَ
(ایسے) گھر جو حفاظت کے اعتبار سے قابل اطمینان ہوں. (حجر آیه ٨٢)
✨ پوچھا:
یعنی اس بیماری سے بچنے کے لئے عمومی صحت و صفائی لازمی ہے لیکن اپنی سلامتی کے لئے کیا کروں؟
📖 کہا:
فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ
اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھو لو. (مائده آیه ٦)
✨پوچھا :
ہمارے کپڑے بھی تو بیماری پھیلا سکتے ہیں ان کا کیا کروں؟
📖 کہا:
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
اور اپنے کپڑوں کو صاف و پاک کرو.(مدثر آیه٤)
✨ پوچھا :
کیا غیر ضروری کام کے لئے گھر سے باہر نکل سکتا ہوں؟
📖 کہا:
وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ.
اپنے آپ کو خود ہی ہلاکت میں نہیں ڈالو. (بقره آیه١٩٥)
✨پوچھا:
اگر کسی میں تپ و لرزہ یا سانس لینے میں مشکل دیکھوں اس کو کیا سمجھوں؟
📖 کہا:
وَهُوَ سَقِيمٌ ...وہ بیمار ہے .(صافات١٤٥)
✨پوچھا:
ایسے میں کیا کریں؟
📖 کہا:
فَلَا تَقْرَبُوهَا.....ان کے قریب مت ہونا. (بقره آیه١٨٧)
✨پوچھا :
لیکن یہ وائرس بیمار سے ہم میں کیسے منتقل ہو جاتا ہے؟
📖 کہا:
تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
ان کے منہ سے نکلتا ہے. (کهف آیه٥)
✨ پوچھا :
کیا ان دنوں رشتہ داروں اور دوستوں کو ملنے کے لئے جا سکتے ہیں؟
📖 کہا:
لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ.
نہیں اپنے گھر کے بغیر کہیں نہیں جاؤ. (نور آیه ٢٧)
✨پوچھا :
کیا قرنطینه کے دنوں میں گھر والوں کے ساتھ خرید کرنے کے لئے گھر سے باہر نکل سکتے ہیں؟
📖 کہا :
فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ
ایسے میں کوئی ایک پیسے لے کے بازار چلا جائے اور (جس دکان پر) صحیح و سالم غذا ہو خرید کرکے لے آئے اسے کھائیں.(کهف آیه ١٩)
✨پوچھا:
کچھ لوگ صحت و صفائی سے متعلق نصیحتوں اور احکامات کو رعایت کیوں نہیں کرتے ہیں؟
📖 کہا:
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ
کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں سمجھتے ہیں.(حشر آیه١٣)
✨ پوچھا :
ہم کیا کریں؟
📖 کہا:
وَلَا تَمَسُّوهَا .....انہیں مت چھو لیں.(اعراف ایه ٧٣)
📖 فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ
ان کے ساتھ مت بیٹھیں.(نساء١٤٠)
✨پوچھا:
کیا قرنطینه میں رہنے اور صحت و صفائی کا خیال رکھنے سے ہماری ان دنوں کی مشکل آسان ہوجائے گی؟
📖کہا:
فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ ....اس میں لوگوں کی شفا ہے.(نحل آیه ٦٩)
✨پوچھا :
اس طرح گھروں میں اور قرنطینه میں محصور رہنے سے ہمارے لئے اقتصادی مشکلات پیدا ہونگی۔۔۔ غربت اور تنگدستی پیش آئے گی .
📖 کہا:
وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ.
اور اگر غربت اور تنگدستی سے ڈر رہے ہو تو الله اپنے فضل و کرم سے آپ کو بے نیاز کر دے گا. (توبه آیه٢٨)
✨پوچھا :
کچھ ایسے حالات میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جس سے لوگ پریشان اور ہمت ہار جاتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں؟
📖 کہا:
الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ
منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے شہروں میں پریشان کن جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں. (احزاب آیه ٦٠)
✨پوچھا :
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وائرس عالمی استکباری طاقتوں نے اپنے حریفوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے بنایا ہے.
📖 کہا :
وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ
اور اگر صبر و تقوی سے کام لیں ان کی سازشیں آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہیں، الله اس سب پر احاطہ رکھتا ہے جو کچھ وہ انجام دے رہے ہیں.(آل عمران آیه١٢٠)
✨پوچھا :
آخر کار ہمیں اس تکلیف سے کون نجات دے گا؟
📖 کہا:
اللَّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ
الله آپ کو اس تکلیف اور ہر پریشانی سے نکال دے گا. (انعام آیه ٦٤)
✨پوچھا :
گھروں اور قرنطینه میں محصور ہو کر رہنے والے افراد کے ساتھ کیسا سلوک کریں؟
📖 کہا:
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ
ان کے ساتھ نیکی کے ساتھ پیش آئیں. (نساء آیه١٩)
📖 وَلْيَتَلَطَّفْ
لطف و کرم کا مظاہرہ کریں.(کهف آیه ١٩)
✨پوچھا :
ہمیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئے؟
📖کہا:
قُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا
ان کے ساتھ شائستگی کے ساتھ بات کریں.(نساء آیه٥)
✨پوچھا :
اگر گھر میں بیٹھے بیٹھے آپس میں تو تو میں میں ہو۔۔ تو ایسے میں کیا کریں؟
📖 کہا:
وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ.
چاہیئے کہ معاف اور درگذر کریں؛ کیا آپ نہیں چاہتے ہو کہ الله تمہیں معاف کرے؟(نور آیه ٢٢)
✨پوچھا :
گھر میں بیٹھے بیٹھے وقت کیسے اچھی طرح گزاروں؟
📖 کہا:
وَاذْكُر رَّبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ.
بہت زیادہ اپنے پروردگار کو یاد کرو اور صبح و شام اسکی تسبیح بجا لاو.(آل عمران آیه٤١)
📖وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ
اور رات کو نماز شب اور عبادت و بندگی کرنے کے لئے بیدار رہنا. (اسراء آیه ٧٩)
📖اقْرَأْ كِتَابَكَ
کتاب پڑھنا.(اسراء آیه ١٤)
✨پوچھا؛
گھروالوں کے ساتھ بیٹھے بیٹھے کیا کریں؟
📖کہا:
فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ
جو کچھ قرآن میں تمہارے لئے پڑھنا آسان ہے وہ پڑھیں.(مزمل آیه ٢٠)
📖كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا
پاکیزہ اور حلال پکوان کھائیں اور صالح کاموں کو انجام دیں. (مؤمنون آیه ۵۱)
*اللہ ہم سب کو قرآن پڑھنے۔۔۔سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ہدایت دے۔آمین*
☘️🍀☘️🍀☘️🍀☘️🍀☘️🍀☘️🍀☘️
Post a Comment
Post a Comment
Thanks and like to share it