وائرس ختم کرنے کا بہترین طریقہ

کرونا وائرس ختم کرنے کا بہترین طریقہ ابن کثیر روایت کرتے ہیں کہ سن 478 ھجری میں شام، عراق اور حجاز کے علاقوں میں طاعون اور بخار کی وباء پھیلی. اس میں لوگوں کو سخت بخار ہوتااورلوگ اچانک موت کا شکار هوجاتے، اسکی وجہ سے بیشمار چوپائے اور یہاں تک کہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہوگئے

 جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی شدید قلت ہونے لگی. اس وباء کے ساتھ تیز گرم ہوائیں اور طوفان بھی آیا جس کی وجہ سے بیشمار درخت جڑوں سے ہی اکھڑ گئے. لوگوں کو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے قیامت آگئی ہو. اس وبائی بیماری کا مقابلا کرنے کے لیے اس وقت کے عباسی خلیفہ "المقتدی بامراللہ" نے حکم جاری کیا کہ : سب لوگ ایک دوسرے کو نیکی کا حکم کریں اور گناہ سے روکیں. پھر میوزک کے تمام آلات کو توڑ دیا گیا، شراب کی بوتیں پھینک دیں گئیں یا توڑ دیں گئیں ریاست میں موجود تمام بدکاروں کو جلاوطن کردیا گیا. جسکے تھوڑے ہی عرصے بعد بیماری ازخود ختم ہوگئی. حوالہ کتاب :(البدایہ والنہایہ مکتبہ رشیدیہ 13/216) اگر ھم بھی کرونا وائرس کے عذاب سے بچنا چاہتے ہیں تو فورا ہر طرح کے گناہوں سے سچی توبہ کریں اور ایک دوسرے کو نیکیوں کی تلقین کرتے رہیں.حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں . نماز روزے، نوافل اور قرآن کی تلاوت کی پابندی کریں.صدقہ کی کثرت کریں، دیہاڑی دار مسلمانوں کے گھر راشن بھیجیں. موبائل اور کمپیوٹر میں موجود تمام گانے، فلمیں اور گندی تصاویر / وڈیوز فورا ڈلیٹ کریں اور آئندہ کبھی موبائل میں گناہ کا سامان رکھنے سے توبہ کرلیں* ہر شخص اپنے گھر. دفتر. فیکٹری. دکان سے ہر طرح کے گناہوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے اور یہ سب کرنے کے بعد اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں تاکہ رب العالمین آپ پر رحم فرمائے۔ *زیادہ سے زیادہ شیئر کریں* 👆👆👆👆👆👆👆👆👆

Post a Comment

Thanks and like to share it