- اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
- تمام میمبرز !
- دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو اپنے حبیبﷺ کے صدقے خیروعافیت اور سلامتی عطا فرماٸیں، آمین۔
- ان دنوں ملک عزیز سمیت پوری دنیا کو جو کرونا پینڈیمک (Pandemic) کا سامنا ہے اس سے آپ سبھی بخوبی واقف ہی ہیں لیکن پھر بھی میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ آپ سے کچھ گزارشات کروں کہ
- 1. سب سے پہلے تو ہرگز ہرگز خوفزدہ نہیں ہونا کیونکہ خوف سے قوت مدافعت میں بڑی تیزی سے کمی آتی ہے۔
- 2. قدرتی غذاٶں سے اپنی قوت مدافعت کو مسلسل بڑھانے کی کوشش کریں اسکے لیۓ بالخصوص واٸٹامِن سی پر مشتمل فروٹس مالٹا، موسمّی وغیرہ (ہر وہ فروٹ جس میں تُرشی پاٸ جاتی ہے) اور سبزیوں کا روزانہ بھرپور استعمال کریں۔
- 3. ابھی سے شروع کر کے کم از کم اگلے 2 ہفتوں کیلیۓ ان حفاظتی تدابیر کو سختی سے یقینی بناٸیں جو نیچے 👇 ویڈیو میں بتاٸ جا رہی ہیں۔
- اللہ کریم آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آپ اور آپکی فیملی کو ہر قسم کی آفات اور مشکلات سے محفوظ رکھیں، آمین۔
Post a Comment
Post a Comment
Thanks and like to share it